اگست 5, 2026

اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ، کوکنگ آئل پر بھی پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی ہو گا۔

روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا، بجٹ میں یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر پانچ روپے کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال 2027 بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔