جون 18, 2026

ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کیلئے بڑی طاقتوں کی ضمانتوں پر زور دے دیا

Iranian Ambassador to China Abdolreza Rahmani Fazli

چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ بڑی عالمی طاقتوں کی ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

چین میں تعینات ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چین، ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے ضامن کے طور پر کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس دونوں عالمی سطح پر بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، اس لیے ان کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی بات ہونی چاہیے تاکہ کسی بھی سمجھوتے کو بین الاقوامی سطح پر مضبوط قانونی اور سفارتی حمایت حاصل ہو سکے۔

ایرانی سفیر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی، پابندیوں کے خاتمے اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔