0 Comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار تھے، تاہم مختلف ممالک کی درخواست پر کارروائی روک دی گئی ہے۔

ٹرمپ کےمطابق قطر،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اورچنددیگرممالک نےحملہ نہ کرنے کی درخواست کی،جس کےبعد ممکنہ کارروائی کودو سےتین دن کیلئےمؤخرکیاگیا،وقت کم ہے لیکن سفارتی کوششوں کا امکان موجود ہے۔

امریکی صدر نےکہاکہ ممکنہ معاہدےکی صورت میں ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہوں گےکیونکہ امریکا ایران کونیوکلیئرہتھیاررکھنےکی اجازت نہیں دےسکتا، ایران کی بحریہ اور فضائیہ تباہ ہو چکی ہے،ایران کی پہلی اوردوسری درجےکی قیادت کو بھی ختم کردیا گیا ہے،عسکری طور پر ایران کے پاس اب کچھ نہیں بچا۔

انہوں نےمزیدکہا کہ بعض ممالک براہ راست ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ صورتحال بہتری کی جانب جا سکتی ہے،اگر بغیر بمباری کے مسئلہ حل ہو گیا تو انہیں بے حد خوشی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Posts