بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، ایڈووکیٹ عزیر بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں سال 12 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ جو بانی کی اسپتال منتقلی میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور رپورٹ سے مشروط کرنے کے متعلق ہے ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا فوری میڈیکل چیک اپ کرایا جائے اور ان کا معائنہ ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمنیہ نیازی سے کرایا جائے ۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائےتاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔ دورانِ علاج اہلخانہ، وکلا اور ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے ۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج سے متعلق بروقت معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔ بانی کی مکمل میڈیکل رپورٹس ، آئی رپورٹس اور بلڈ رپورٹس فراہم کرنے کی استدعا بھی شامل ہے ۔