جون 17, 2026

بنوں میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

banu

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود چوکی فتح خیل پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار رضا علی شاہ شہید ہوگئے جبکہ شہری زخمی ہوا، علاقے کو گھیرے میں لے کر کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 14 اضلاع میں دہشتگردی کے 475 مقدمات درج کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 85 دہشتگرد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی واقعات میں پولیس کے 71 اہلکارشہید، 68 زخمی ہوئے، دہشتگردی واقعات میں نامزد 1235 افراد کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان 88 اور ڈی آئی خان میں 65 واقعات رپورٹ کئے گئے۔