جون 22, 2026

بیرون ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلئے ہدایات جاری

951596_66682306

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر یا بیرون ملک سے مساوی امتحان میں کامیابی لازم قرار دیدی گئی۔

ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان کم از کم 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی کہ بیرون ملک اداروں میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار پر سختی سے عمل کریں۔

طلبہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ پروویژنل رجسٹریشن اور این آر ای کیلئے اہل تصور کیا جائے، طلبہ مزید معلومات کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ⁠ ملاحظہ کریں۔