جون 17, 2026

حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا

0

کومت آزاد کشمیر کی جانب سے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے  پر  آئینی رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ  میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آزاد کشمیر  سپریم کورٹ  راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ کل ریفرنس کی سماعت کرےگا۔ بینچ میں جسٹس رضا علی خان  اور جسٹس خالد یوسف چوہدری بھی شامل ہیں۔

ریفرنس کے متن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر  نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بعض آئینی و قانونی امور  پر عدالت سے رہنمائی طلب کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے