رحیم یار خان میں بارش اور آندھی سے تباہی، حادثات میں 7 افراد زخمی
رحیم یار خان شہر اور گرد و نواح میں بارش اور آندھی نے تباہی مچادی۔
تیز آندھی سے کئی دیواریں، درخت،کھمبے اور بل بورڈز گرگئے جب کہ حادثات میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، پول گرنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کہ دادو 46، سکھر،نوابشاہ 43،ملتان،چلاس 40،گلگت 39، پشاور، بنوں،کوئٹہ، مظفرآباد 38، لاہور 36 جب کہ کراچی اور اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔