جون 17, 2026

سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستانی تاجر شریک ہونگے: نیٹلی بیکر

949657_89643900

نیٹلی بیکر نے کہا کہ کانفرنس میں 100 ممالک کے 3 ہزار سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے، کانفرنس کا مقصد امریکا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ کانفرنس سے امریکا میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی میں مدد ملے گی، کانفرنس میں پاکستانی صنعتکاروں اور تاجروں کا 16رکنی وفد شریک ہوگا۔

نیٹلی بیکر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کی شرکت دونوں ممالک میں قریبی دوستی کی عکاس ہے، روزگار کے مواقع، ترقی اور دونوں ممالک میں طویل مدتی خوشحالی کا آغاز ہوگا