جون 17, 2026

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

0
952944_22915247

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 134 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3683 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 514 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 50 کروڑ 49 لاکھ 18 ہزار 26 روپے مالیت کے 27 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 554 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے