جون 17, 2026

سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کا نیا نظام لانے کی تیاری

0
954878_28960206

ذرائع کے مطابق مجوزہ نظام کے تحت ملک بھر میں سامان کی ترسیل صرف ایف بی آر کے رجسٹرڈ ٹرکوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کو موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

منصوبے کے مطابق آئندہ مالی سال میں تمام کمرشل گاڑیوں پر خصوصی کارگو ٹریکنگ ٹیگز نصب کیے جائیں گے، جن کے ذریعے ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیکٹریاں اور کارخانے صرف ایف بی آر سے رجسٹرڈ ٹرکوں میں ہی سامان لوڈ کر سکیں گے، جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور جرمانوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت تمام کمرشل ٹرانسپورٹ کو ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے ذریعے منتقل ہونے والے سامان کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہو۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف مبینہ سیلز ٹیکس چوری میں تقریباً 200 ارب روپے تک کمی کا امکان ہے بلکہ سمگلنگ کی روک تھام اور کسٹمز ریونیو میں بہتری بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے