جون 17, 2026

شکار پور میں پولیس آپریشن کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

0
953159_73083045

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت یاسین بنگلانی کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بنگلانی گینگ کے متعدد ٹھکانے نذرِ آتش کر کے مسمار کر دیے گئے اور 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مزید برآں حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 200 پولیس اہلکار اور 4 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ مغوی11 سالہ  بچی کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے