اگست 5, 2026

فیصل گیلانی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرُتشدد حملوں کی مذمت کی۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہم پہلے دن سے عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے بڑا ایکٹیو کردار ادا کرتے رہے ہیں کیونکہ ہم آٹا، بجلی اور دیگر بنیادی حقوق کے لیے اکھٹے ہوئے تھے، ان میں سے بہت سے چیزیں ہمیں ملیں۔

رکن کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتِ حال میں راولا کوٹ میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔