0 Comments

امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کا ہدف ٹرمپ انتظامیہ کے ارکان تھے۔

ابتدائی تحقیقات کےمطابق حملہ آورکیلیفورنیا سےٹرین کے ذریعے پہلے شکاگو اور پھر واشنگٹن پہنچا۔ جہاں اس نے اسی ہوٹل میں قیام کیا،جہاں ملک کی اہم شخصیات جمع ہونے والی تھیں۔

اٹارنی جنرل کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد سےظاہرہوتا ہےکہ اس نےجمعہ کے روز ہوٹل میں کمرہ لیا تھا،تاہم اس کےمحرکات ابھی تک زیرِتفتیش ہیں۔

امریکی میڈیا کےمطابق ملزم سے ایک تحریری منصوبہ  برآمد ہوا جس میں اس نے حکومتی عہدیداروں کو ان کے عہدوں کے اعتبار سے ہدف بنانے کی منصوبہ بندی بیان کی تھی۔

Related Posts