اگست 5, 2026

وفاق اور پنجاب کے درمیان فنڈز کی کٹوتی پر مشاورت جاری

وفاق اور پنجاب کے درمیان صوبائی محاصل میں ممکنہ کٹوتی کے معاملے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک ہزار ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جبکہ پنجاب نے 600 سے 700 سو ارب روپے کے درمیان کٹوتی کی اپنی تجویز پیش کردی ہے۔

نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں صوبوں سے کٹوتیوں پر رائے طلب کی گئی تھی،کٹوتیوں کو حتمی شکل دینے کے بجائے مشاورت کا عمل جاری رکھا گیا،  وفاقی اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کے درمیان پیر کو اہم مذاکرات ہوں گے، فنڈز میں ممکنہ کٹوتی سے متعلق حتمی فیصلہ مذاکرات میں متوقع ہے،اتوار کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان بھی رابطے کا امکان ہے،صوبائی مالی معاملات پر وفاق اور پنجاب میں مشاورت کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے، فنڈز کی کٹوتی کے معاملے پر دونوں حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔