جون 18, 2026

ٹرمپ کا چین روانگی سے قبل پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار، ایران معاملے میں ثالثی کوششوں کو سراہا

pak-us-relations-donald-trump-asim-muneer-shehbaz1767945512-0-440x330

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر پاکستان کی ثالثی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اس حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں “بہترین” ہیں جبکہ انہوں نے Asim Munir اور Shehbaz Sharif کو شاندار شخصیات قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا Iran کے ساتھ ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو امریکی اور ایرانی دونوں عوام کے لیے بہتر ہو، تاہم تہران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔