اگست 5, 2026

پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشیا کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 3-0 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

جاپان میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ملائیشین دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے اسکور کیا، جس کے بعد قومی ٹیم نے کھیل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔

دوسرا گول حیدر نے پینلٹی اسٹروک پر کیا، جس سے پاکستان کی برتری دوگنی ہو گئی۔

میچ کے اختتامی مراحل میں عدیل نے تیسرا گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔ ملائیشیا کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران پاکستانی دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔