جون 17, 2026

ڈاکٹر ستانجل پانڈے پاکستان کے لیے نئے بھارتی ناظم الامور نامزد

0

بھارت نے ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو پاکستان کے لیے نیا بھارتی ناظم الامور نامزد کردیا۔

سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر ستانجل پانڈے کو اسلام آباد کیلئے بھارتی ناظم الامور نامزد کیا گیا ہے۔ پاکستان نے یہ نامزدگی قبول کرلی ہے اور ڈاکٹر ستانجل پانڈے آئندہ چند ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق موجود ناظم الامور ڈاکٹر گیتکا سری واستو اپنی مدت پوری کرچکی ہیں اور جلد ہی پاکستان سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے