جون 17, 2026

ژوب میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق

952701_29227116

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک 8 سالہ بچہ شامل ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔