جون 18, 2026

آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی 160روپےتک لے جانا ہے،علی پرویز

ali-parvez-malik

عمر فاروق کی زیر صدارت سینیٹ کی  قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس  ہوا جس دوران وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی کی فراہمی بحال ہو چکی، جہاز کل پاکستان پہنچ آئےگا۔

وزیر پیٹرولیم کا کہناتھا کہ ایل این جی جہاز لانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اہم کردار ہے،اس جہاز کیلئے قطر،ایران اورامریکا کے اعلیٰ حکام نےبھی کوششیں کی ۔

وزیر پیٹرولیم نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ لیوی کو قرار دے دیا اور بتایا کہ بجٹ میں آئی ایم ایف سے طے ہوا تھا، پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹرچارج کریں گے لیکن مشرق وسطٰی جنگ کے باعث حالات بدل گئے۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف قسط کی منظوری کیلئے لیوی بڑھانا پڑی ، آئی ایم ایف ہدف کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی 160روپےتک لے جانا ہے، موجودہ بحران سےنکلنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرینگے۔