جون 17, 2026

آذربائیجان کے وزیر داخلہ کی بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت

950849_29543206

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آذربائیجان کے ہم منصب کرنل جنرل ولایت ایوازوف کا مراسلہ موصول ہوا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر داخلہ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے
پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی عوام اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

آذربائیجانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے افسوسناک واقعہ پر انتہائی رنجیدہ ہیں، آذربائیجان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، آذربائیجان دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پر ہم پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔