جون 17, 2026

آزادکشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا

0

آزادکشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔

حکام کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں سرگرم انتشاری ٹولے کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سیل کر دیا۔

پولیس کے مطابق دفتر کی تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم کارروائی کے دوران کسی قسم کا احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے