جون 17, 2026

آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے متعدد سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

0

کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کر کے ڈیوٹی پر تعینات متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو شدید زخمی کر دیا۔

سیکیورٹی اہلکار علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے