اگست 5, 2026

اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

ishaq-dar-with-chinese-fm

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے اہم ملاقات ہوئی ، چین نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ۔ 

نیویارک میں ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی  نے حالیہ علاقائی پیش رفت  پر تبادلہ خیال کیا ۔  مذاکرات اور سفارتکاری کے حوالے سے جاری پاکستانی کوششوں پر بات کی گئی ۔ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ و مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات سے ایک روز قبل پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات کو سفارتی حلقوں میں اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔