جون 17, 2026

اسرائیلی کارروائیاں نہ رکیں تو جواب دیں گے، ایران نے لبنان میں حملوں پر تل ابیب کو خبردار کر دیا

0
Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE

ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈ مرکز خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دو روز کے دوران جنگ بندی کی کم از کم 48 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے اعلان اور ایران-امریکا مفاہمتی عمل کے آغاز کے باوجود اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں جنگ بندی کے اصولوں کے منافی ہیں۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بیان میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر جنوبی لبنان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔ ایرانی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ اور استحکام خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے اور کسی بھی فریق کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات صورتحال کو دوبارہ سنگین تصادم کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کے بعد خطے میں جنگ بندی کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل مسلسل یہ مؤقف اختیار کر رہا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ضروریات کے تحت لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے