جون 17, 2026

اسماعیل بقائی ایران کے مذاکراتی وفد کے ترجمان مقرر، محمد باقر قالیباف کا باضابطہ اعلان

0
ایران کا یورپ کو انتباہ: جنگ میں شمولیت کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کو ایران کے مذاکراتی وفد کا باضابطہ ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وفد کے سربراہ Mohammad Bagher Ghalibaf نے اسماعیل بقائی کی تقرری کا حکم نامہ جاری کیا۔

محمد باقر قالیباف نے اپنے تقرری نامے میں کہا کہ اسماعیل بقائی کو مذاکراتی وفد کا ترجمان مقرر کیا جاتا ہے کیونکہ وہ انقلابی قوتوں میں شامل، بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سفارت کاری کے میدان میں وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسماعیل بقائی عالمی سفارتی امور، بین الاقوامی مذاکرات اور قانونی معاملات پر گہری مہارت رکھتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں موجودہ حساس مذاکراتی عمل میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل بقائی حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی، آبنائے ہرمز، یورینیم افزودگی اور ایرانی بحری جہازوں کے معاملات پر بھی متعدد اہم بیانات دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے