جون 17, 2026

امریکا ایران جنگ کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہ راست پروازوں کا آغاز

0
l_434674_092335_updates

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 86 دن بعد عراق سے پاکستان کی براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا۔

بغداد سے عراق ائیر کی پہلی پرواز آئی اے 409 مسافروں کو لے کر آج صبح 4:53 بجے کراچی پہنچی۔

کراچی سے عراق ائیر کی پرواز آئی اے 410 بغداد کے لیے صبح 7 بج کر 14 منٹ روانہ ہوئی۔

اس روٹ کی آخری پرواز 28 فروری کو بغداد سے براہِ راست کراچی پہنچی تھی جب کہ پرواز آئی اے 409 آخری بار 15 فروری کو کراچی آئی تھی، یہ پرواز 2 اور 3 مئی کو بھی شیڈول پر تھی مگر منسوخ کر دی گئی تھی۔

عراق ائیر بغداد سے بھی اسلام آباد کے لیے جلد پرواز آپریٹ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے