امریکا ایران مفاہمتی یادداشت خطے میں پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ڈالے گی،صدرمملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔ کہتے ہیں یہ پیش رفت حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔
ایوان صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا مفاہمتی یادداشت خطے میں پائیدار اور جامع امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس مشکل دور میں مسلسل بات چیت اور سفارتکاری کی حمایت کرنے پر فخر ہے اور پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے پرامن حل کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں خطے اور دنیا کیلئے زیادہ سے زیادہ امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں۔