اگست 5, 2026

امریکی صدر کے ممکنہ ڈیل سے متعلق بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

صدر ٹرمپ کے ممکنہ ڈیل سے متعلق بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً ڈیڑھ فیصد کمی کے بعد 92.91 ڈالر فی بیرل ہوگئی،جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے نرخ بھی کم ہو گئے اور قیمت 89.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدہ ہوا تو  تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔