جون 17, 2026

انسدادِ پولیو مہم، 1 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

0
953112_14018694

18 مئی سے شروع ہونے والی مہم 24 مئی تک جاری رہے گی، اس دوران تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں 1 لاکھ 63 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو معذوری سے محفوظ بنانے کے مشن میں مصروف ہیں، پنجاب میں تقریباً 55 لاکھ 36 ہزار، سندھ میں 56 لاکھ 51 ہزار، خیبر پختونخوا میں 40 لاکھ 84 ہزار، بلوچستان میں 17 لاکھ 63 ہزار اور اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 35 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے دروازے کھولیں اور 5 سال تک کے ہر بچے کو اس اور آئندہ تمام پولیو مہمات کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے