اگست 5, 2026

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے کی نئی تاریخ رقم کردی

اوورسیز پاکستانیوں نے بیرون ملک سے رقوم وطن بھیجنے کی نئی تاریخ رقم کر دی،پاکستانیوں نے مئی میں سوا چار ارب ڈالر وطن بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اعداد و شمار کےمطابق مئی میں سب سے زیادہ ایک ارب دو کروڑ ڈالر سعودی عرب سے آئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سےایک ارب ڈالرکی ترسیلات موصول ہوئیں،برطانیہ سے 65 کروڑڈالربھیجےگئے،یورپی یونین سے 46 کروڑ ڈالرجبکہ دیگرخلیجی ممالک سےمجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر وطن پہنچے،اسی طرح امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 35 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق ترسیلات زرکی آمدمیں ماہانہ بنیادپر 20 فیصد اورسالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں مجموعی طور پر پاکستان کو 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں،گزشتہ مالی سال کے11ماہ سے3ارب ڈالر ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا۔