جون 17, 2026

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، متعدد فائنلز میں رسائی

0
Asian Junior Squash Championship Pakistani players perform brilliantly

چین میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز کے فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جس پر پاکستانی اسکواش حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بوائز انڈر 15 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی احمر ریان خلیل نے ملائیشیا کے جولین لی ہاؤ کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ احمر ریان نے پورے میچ میں جارحانہ اور متوازن کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بوائز انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن کھلاڑی عمیر عارف کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم نعمان خان نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

دوسری جانب گرلز انڈر 15 ایونٹ میں پاکستان کی ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی حریف کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ماہ نور علی کی اس کامیابی کو پاکستانی خواتین اسکواش کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے