جون 17, 2026

این ٹی سی اور سن شائن انرجی ٹیکنالوجی چائنہ میں معاہدے پر دستخط

0

اس معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان میں جدید ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل رابطہ کاری کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، زندگی کے ہرشعبے میں مصنوعی ذہانت کا کردار بڑھ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کو فروغ دینا ہے، حکومت ڈیجیٹل گورننس اورڈیجیٹل معیشت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ڈیٹا پرمبنی ترقی ہی پائیدار ترقی ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اے آئی اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس صلاحیتوں سے لیس ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے