جون 17, 2026

بجٹ پر مشاورت: سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

0
435250_1276316_updates

 وزیراعلیٰ کے پی نے  اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا  ہے کہ بجٹ حساس معاملہ ہے، آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بحٹ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری عمران خان نے دینی ہے لہٰذا ملاقات ضروری ہے۔

دوسری جانب صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے الزام لگایا کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے صرف 6 منصوبے شامل ہیں، وفاق کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کے لیےکچھ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے