جون 17, 2026

بھارت کیلئے بہتر ہےکہ وہ اپنی پراکسیاں بند کرے: عظمیٰ بخاری

950380_28678247

عظمیٰ بخاری کی کامیاب معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق قومی تاریخ کا ایک یادگار اور سنہرا باپ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر افواج نے وہ کارنامہ سرانجام دیے جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے کارنامے دنیا کی افواج کے لیے سٹڈی کیس بن چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، جبکہ پاکستان کے ہر شہری کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فوجی قیادت پر فخر ہے۔

مزید برآں، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے لیے سب سے پہلی ترجیح امن ہے، جو امن کو کمزوری سمجھے گا اس کا حشر بھارت جیسا ہوگا۔