اگست 5, 2026

جنید انوار چودھری کا سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے فوری عملی اقدامات پر زور

سمندروں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ سمندر محض ماحولیاتی نظام نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی اساس ہیں، مینگرووز کی بڑے پیمانے پر شجرکاری ماحولیاتی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے بحری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں، ترقی پذیر ممالک کو ساحلی خطرات اور مالی وسائل جیسے چیلنجز درپیش ہیں، بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سمندری تحفظ کی آگاہی مہمات میں فعال طور پر شامل کیا جا رہا ہے، سمندر زمین کے ماحولیاتی توازن اور انسانی بقا کے ضامن ہیں۔