جون 17, 2026

حج 2026: لاکھوں حجاج کرام کی بڑے شیطان کو رمی، قربانی اور احرام کھولنے کی تیاریاں

0
Millions of pilgrims prepare to throw themselves at the devil

منیٰ میں لاکھوں حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کی عبادت، رمی، ادا کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کو طے شدہ شیڈول کے تحت قافلوں کی صورت میں جمرات روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ رش اور ازدحام سے بچتے ہوئے مناسکِ حج منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

رمی کے بعد حجاج کرام سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی کریں گے، جبکہ اس کے بعد سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔

حجاج آج پورا دن منیٰ میں قیام کریں گے اور عبادات، ذکر و اذکار اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے۔ 11 ذوالحجہ کو حجاج تینوں شیطانوں کو سات، سات کنکریاں ماریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے