جون 17, 2026

حکومت کا مقصد کاروباری اداروں مختلف شعبوں کو ٹیکنالوجی سپورٹ دینا ہے: شزا فاطمہ

0

نجی موبائل کمپنی اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر سیالکوٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ این آئی سی حیدرآباد سینٹر نے 1.2ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 10 فیصد سیالکوٹ سے آتا ہے، سیالکوٹ کی صنعت انتہائی متحرک ہے، مصنوعی ذہانت کے دور میں عالمی آٹو انڈسٹری کے ساتھ مسابقت کیسے برقرار رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں کو ٹیکنالوجی سپورٹ فراہم کرنا ہے، انہوں نے منصوبے کو ترقی کے لحاظ سے ایک شاندار آپریشن قرار دیا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ این آئی سی کو صنعتوں کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے