جون 17, 2026

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،2 افراد جاں بحق،29 زخمی

0
roofs-collapsed

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کےدوران طوفانی ہواؤں اوربارش سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، حکام کے مطابق مزید نقصانات کے خدشات، تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثات میں 2 افرادجاں بحق جبکہ 7 بچوں اور 7 خواتین سمیت 29 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بنوں میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق،28 زخمی ہوئے ہوئے، زخمیوں میں 7 بچے اور 7 خواتین بھی شامل ہیں۔

پشاور میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ نوشہرہ میں الیکٹرک پول گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے