جون 17, 2026

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آ گئے

949143_93006377

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 3 ہوگئی، ضلع بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

این ای او سی نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ٹارگٹڈ اقدامات اور مؤثرحکمتِ عملی پرعمل جاری ہے، پولیو لا علاج مرض ہے، مگر بروقت ویکسینیشن کے ذریعے اِس سے بچاؤ ممکن ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے تحفظ کے لئے ہر مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانا ناگزیر ہے۔