جون 17, 2026

دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی

0
2025-06-10t182016-970

ای کامرس کے فروغ کےلیے پالیسی اصلاحات میں بڑی پیش رفت  سامنے آئی ہے، دوسری نیشنل ای کامرس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ، پالیسی کا مقصد 2030 تک عالمی ای کامرس مارکیٹ تک رسائی تیز کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مطابقت اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کی توسیع پالیسی کا اہم جزو ہے، سرحد پار تجارت کی سہولت،ڈیٹا پرائیویسی،سائبر سیکیورٹی اور فراڈ کی روک تھام پر توجہ دی گئی ہے ۔

وزارت تجارت کے مطابق قومی سطح پر ون ونڈو ڈیجیٹل آن بورڈنگ سسٹم متعارف کروایا جائے گا، پالیسی کے نفاذ کیلئے مضبوط مانیٹرنگ نظام بھی متعارف کرایا جائے گا،عالمی معیار کے تقابلی جائزے اور وسیع مشاورت کے بعد پالیسی بنائی۔

دستاویز کے مطابق ای کامرس پلیٹ فارمز،مالیاتی اداروں،ایس ایم ایز،فری لانسرز سے مشاورت ہوئی،پاکستان ون ونڈو کے تحت سرحد پار ای کامرس پورٹل کی تیاری جاری ہے،پورٹل پر وزارت تجارت اور اسٹیٹ بینک کے مابین مشاورت کا عمل جاری ہے،پاکستانیوں کو ایمازون،ای بے اور علی بابا جیسے پلیٹ فارمز پر کاروبار کی سہولیات ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے