جون 17, 2026

دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کو مزید 67 کروڑ روپے ادا، مجموعی ادائیگیاں 64 ارب روپے سے تجاوز

0
diamer-bhasha-dam

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے تحت واپڈا نے متاثرین کو مزید 67کروڑ 77لاکھ روپے معاوضہ ادا کردیا، منصوبے کی زمین کے حصول، آبادیوں کی منتقلی اور ادائیگیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق بوشی داس میں منعقدہ تقریب کے دوران تھور اور ہربن کے متاثرین میں جرگہ کے ذریعے طے پانے والے معاہدے کے تحت چیک تقسیم کیے گئے۔تقریب میں جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم، جرگہ اراکین اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق تھور ہربن امن جرگہ نے دونوں قبائل کے درمیان دیرینہ سرحدی تنازع کامیابی سے حل کیا جس کے بعد زمین کے عوض ادائیگیوں کا عمل مزید تیز کیا گیا۔واپڈا اب تک متاثرین کو مجموعی طور پر 64ارب روپے سے زائد ادا کر چکا ہے جبکہ دیامر اور اپر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو بھی اربوں روپے منتقل کیے جا چکے ہیں۔

منصوبے کیلئے درکار پینتیس ہزار نو سو چوبیس ایکڑ میں سے تینتیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس ایکڑ زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم میں اکیاسی لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی جس سے بارہ لاکھ ایکڑ اضافی اراضی سیراب ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے