0 Comments

روس میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، طیارہ بحیرہ اسود کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے پر کوئی حملہ نہیں ہوا، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے بعد طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔