جون 17, 2026

سعودی عرب نے حج سکیورٹی کے لیے فضائی دفاعی حصار قائم کر دیا

0
Saudi Arabia establishes air defense fence for Hajj security

سعودی عرب نے حج کے دوران حجاج کرام کے تحفظ اور مقدس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع دفاعی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی دفاعی حصار قائم کر دیا گیا ہے جبکہ حج کے اہم مقامات منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی جاری ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے دفاعی نظام کی تنصیب اور نگرانی سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں جدید فضائی دفاعی نظام اور نگرانی کے انتظامات دکھائے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی سکیورٹی، سلامتی اور اطمینان کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ سعودی فضائی دفاعی فورسز ہر قسم کے ممکنہ فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے