جون 17, 2026

سوات میں گھر اور ہوٹل کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

0
kp-rescue

سوات کے علاقے چارباغ میں گھر اور کالام میں ہوٹل کی چھت گرنے سے دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل چارباغ کےعلاقے گنڈھیرئی میں ایک رہائشی گھرمنہدم ہونے سے 8 سال کی  شیما اور 6 سال کی مناہل ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔ ان کی ماں اور ایک بچی زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب وادی کالام کےعلاقے پلوگاہ میں کچے ہوٹل کی چھت گرنے سے درگئی ملاکنڈ کا رہائشی سیاح وقاص جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 سیاح زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال کالام منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کے بعد ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے