جون 18, 2026

عالمی سب میرین کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

ptcl-internet-cable-fault

عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق 11 سے 18 مئی کے دوران عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام ہوگا۔ اس دوران شام کے وقت انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے، سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کا کام انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کرے گا۔