جون 17, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

0

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

امریکی کروڈ آئل 1.79فیصدمزیدسستا ہوگیا،جس کے بعد قیمت 79اعشاریہ 36ڈالر فی بیرل پر آگئی،جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.54فیصد کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 81اعشاریہ 89ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی ،عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے،امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے