جولائی 28, 2026

غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسٹیٹ بینک

432924_1866703_updates

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ قومی معیشت ایک ممکنہ ’’معاشی سست روی‘‘ (stagflation) کی طرف بڑھ سکتی ہے، جس میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم ہو جائے گی جبکہ مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی۔

یہ صورتحال سست معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دباؤ کا باعث بن سکتی ہے، جس کے نتیجے میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

حقیقی معیشت کی نمو کے حوالے سے مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے پہلے نصف (جولائی تا دسمبر) میں مجموعی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔