جون 17, 2026

غزہ جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ: اسرائیل نے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے بائیکاٹ کر دیا

0
Israel boycotts Secretary-Generals office

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں غزہ جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کی سنگین نشاندہی کی گئی ہے، جن میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنسی تشدد سمیت متعدد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات شامل ہیں اس رپورٹ کے بعد اسرائیل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ان کے دفتر سے باضابطہ روابط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اس رپورٹ کو “اشتعال انگیز” قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیل مخالف مؤقف کا حصہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں اسرائیلی مشن نے کہا کہ وہ اب سیکرٹری جنرل کے دفتر سے کسی قسم کا سرکاری رابطہ نہیں رکھے گا۔ تاہم اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے واضح کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل کا دفتر تمام فریقین کے لیے کھلا رہے گا اور سفارتی دروازے بند نہیں کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے