جون 17, 2026

غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے قومی خزانے کو 84 کروڑ روپے تک نقصان پہنچائے جانیکا انکشاف

0
435104_8793334_updates

پشاور: غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی سے خزانے کو 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں مبینہ غیر قانونی فاسفیٹ کان کنی کے نتیجے میں قومی خزانے کو 74 کروڑ سے 84 کروڑ 80 لاکھ روپے تک کا نقصان پہنچا ہے، جبکہ قیمتی جنگلات کو بھی شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

نیب ذرائع کے مطابق کاکول کے رہائشی زر گل خان کے خلاف مقامی افراد نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ جنگلاتی اراضی سے غیر قانونی طور پر فاسفیٹ نکال کر مختلف کھاد ساز کارخانوں کو فروخت کر رہے ہیں۔

شکایت کی ابتدائی جانچ کے بعد الزامات درست پائے گئے جس پر نیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا۔

تحقیقات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 2010 سے 2018 تک محکمہ معدنیات کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جنگلاتی علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا فاسفیٹ نکالا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے